دنیا ئے کرکٹ کا معروف کھلاڑی پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گیا

لاہور(پاکستان امیج )پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا آغاز 17 فروری کو لاہور سے ہونے جارہاہے جس کیلئے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نیمبیا کے آل راونڈر ڈیوڈ ویزے نے بھی لاہور قلندرز کو جوائن کر لیاہے ، لاہور قلندرز کی ٹیم آج دوپہر ٹریننگ سیشن ایل سی سی اے گراونڈ میں کرے گی ۔لاہور قلندرز کی سی ای او ثمین رانا کا کہناتھا کہ ٹیم اعتماد کے ساتھ میدان میں جائے گی، باقی ٹیمیں بھی اچھی ہیں ، ہماری کامیابی اس بات پر رہی کہ اپنی ٹیم کے کور گروپ کو قائم رکھاہے ، ہمارا زیادہ انحصار پاکستانی کھلاڑیوں پر رہاہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *