کرچی(پاکستان امیج)”ہماری پاری ہو رہی ہے” سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی سوشل میڈیا سٹار اور اداکارہ دنانیر مبین ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔
دنانیر نے انسٹاگرام پر اپنی نئی ٹرانسفارمیشن ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ پہلے بغیر میک اپ اور پھر مکمل گلیمرس انداز میں نظر آئیں۔
ویڈیو میں انہوں نے مذاقاً کہا کہ “پٹھان خون ہے، ہڈیاں اور پلیٹیں دونوں توڑ سکتی ہوں”۔
مگر مداحوں کی رائے اس بارے میں کچھ اور رہی۔
View this post on Instagram
کئی صارفین نے انہیں ہانیا عامر سے مشابہ قرار دیا جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ “اتنی بڑی ایکٹریس ہوکر یہ کیوں کر رہی ہیں؟”۔
کچھ نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ وہ بالی ووڈ یا پنجابی فلم میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
Pakistan Image