’دماغ خراب ہوگیا ہے تمہارا؟ روزہ مکروہ کروا رہی ہو‘، شبیر جان نے میزبان کو ڈانٹ دیا

کراچی(پاکستان امیج)پاکستانی اداکار شبیر جان بچپن میں چھپ کر پانی پینے کے سوال پر برہم ہوگئے اور میزبان کو ڈانٹ دیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کی رمضان کی خصوصی ٹرانسمیشن“ باران رحمت“ کے دوران، جب میزبان نے اداکار شبیر جان سے استفسار کیا کہ ”کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ بچپن میں چھپ کر روزے میں پانی پی لیا ہو؟“، تو شبیر جان نےبرجستہ ڈانٹنے کے انداز میں جواب دیا، ”دماغ خراب ہوگیا ہے؟ کیا بیٹھے بیٹھے روزہ مکروہ کروارہی ہو؟“۔

اس دوران، عمر شہزاد نے فوراً مداخلت کرتے ہوئے معاملے کو سنبھال لیا اور گفتگو کو خوشگوار بنا دیا۔ شبیر جان کا یہ مزاحیہ انداز اور جواب رمضان ٹرانسمیشن میں ایک دلچسپ لمحہ ثابت ہوا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *