اسلام آباد(پاکستان امیج)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے عدالت پیشی پر کہاہے کہ دعا کیجیے اللہ مجھے صبر سے جبر برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں آفیشل سیکرٹ عدالت میں پیش کر دیا گیا، اس موقع پر اپنے کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں بے قصور ہوں،میں سیاسی قیدی ہوں،دعا کیجیے اللہ مجھے صبر سے جبر برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔
میں بے قصور ہوں، سیاسی قیدی ہوں، ہمت سے برداشت کررہے ہیں، پاکستان کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں ہتھکڑی لگا کر آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔۔!! pic.twitter.com/PvqgMJXFjQ
— Khurram Iqbal (@khurram143) September 13, 2023
Pakistan Image