دسمبر کے دوران ملک بھر میں ایک ساتھ چار سرکاری چھٹیاں ملیں گی، جانئے تفصیلات

اسلام آباد(پاکستان امیج)ملک بھر کے شہری رواں مہینے کے آخر میں ایک ساتھ 4 چھٹیاں کر سکیں گے، جس کی تفصیل سامنے آگئی ہے۔

اس بار 25 دسمبر بروز جمعرات ملک بھر میں قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش اور کرسمس منایا جائے گا۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی جبکہ سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔

ساتھ ہی 26 دسمبر بروز جمعہ بھی پاکستان کی مسیحی برادری کے لیے ایک اضافی تعطیل مقرر کی گئی ہے، جو کمیونٹی کی خصوصی مذہبی اور روایتی سرگرمیوں کے لیے دی جا رہی ہے۔

پھر ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ملا کر شہری ایک ساتھ 4 چھٹیاں کرسکیں گے، جس سے لوگوں کو گھروں میں آرام، خاندانوں کے ساتھ وقت گزارنے اور سفری منصوبہ بندی کا موقع مل جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *