پشاور (پاکستان امیج) محکمہ اینٹی کرپشن کی سوات سمیت تمام دریاؤں کے کنارے جاری این او سی پر تفصیلی انکوائری شروع ہوگئی ہے ۔
محکمہ اینٹی کرپشن پشاور کاکہناتھاکہ انکوائری میں جو جو ملوث قرار پایا ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ریور پروٹیکشن ایکٹ کے خلاف ورزی کرتے ہوئے مقررہ حدود کے اندر تعمیرات یا تجاوزات کے خلاف دائرہ تنگ ، سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید یہ بھی کہاگیا کہ پشاور دریا کے کنارے تعمیرات یا تجاوزات نہ ہٹانے میں ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت ثابت ہونے پر انکے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔
یادرہے کہ سوات میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی فیملیز کے افراد کے پانی میں بہہ جانے کے واقعے کے بعد تجاوزات کا معاملہ سامنے آیا تھا۔
Pakistan Image