دریائے راوی میں شاہدرہ پر پانی کی سطح میں اضافہ ،وزیراعلیٰ مریم نواز نے کشتی میں سوار ہو کر جائزہ لیا

لاہور(پاکستان امیج)دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافے پر وزیراعلیٰ مریم نواز صورتحال کا جائزہ لینے پہنچ گئیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ 1لاکھ 83ہزار کیوسک سے زائد ہو گیا،آج دوپہر راوی سے 2لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے۔

ادھروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دریائے راوی پر سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے پہنچ گئیں۔مریم نواز نے سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے کشتی میں سوار ہو کر شاہدرہ کے مقام کا جائزہ لیا،سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری بھی ہمراہ ہیں۔

کمشنر لاہور کاکہنا ہے کہ راوی کے قریبی علاقوں سے ایک ہزار208خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے،آبادی کا انخلا مکمل ہے، انسانی جانوں کی حفاظت سب سے مقدم ہے،راوی برج کے نیچے سے تیز پانی گزر رہا ہے ، تمام محکمے چوکس ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *