درِفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں پر رجب بٹ کا بڑا انکشاف

لاہور(پاکستان امیج)معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ نے اداکارہ درِفشاں سے منسوب شادی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اداکارہ سے کسی بھی قسم کا ذاتی تعلق نہیں ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر دونوں کی مبینہ شادی سے متعلق خبریں گردش کرتی رہیں تاہم ان دعوؤں کی کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں ہوئی۔

اس سے قبل درِفشاں سلیم کی جانب سے بھی ان کی اسٹائلسٹ نے ان خبروں کی تردید کی تھی جبکہ رجب بٹ نے بھی واضح مؤقف اختیار کیا تھا۔

اب یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر تہمینہ شیخ کو دیے گئے انٹرویو میں رجب بٹ نے کہا کہ درِفشاں سلیم ان سے سینئر ہیں، اپنی فیلڈ میں باعزت مقام رکھتی ہیں اور ان کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

رجب بٹ کے مطابق انہیں خود بھی اس افواہ کا علم سوشل میڈیا کے ذیعے ہوا جب لوگ مسلسل ان سے سوالات کرنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ غیر مصدقہ خبریں پھیلانا افسوسناک عمل ہے۔

رجب بٹ نے وضاحت کی کہ انہوں نے صرف اس لیے فوری تردید کی تاکہ درِفشاں سلیم کے لیے کسی قسم کی پریشانی پیدا نہ ہوکیونکہ یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *