دانیال عزیز کا مسلم لیگ (ن) کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج) سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے عام انتخابات کے ٹکٹوں کی تقسیم میں دانیال عزیز کو نظر انداز کر دیا گیا جس کے بعد انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔مسلم لیگ ن نے نارووال کے حلقے سے دانیال عزیز جبکہ گجرات سے چودھری جعفر اقبال کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ ہسپتال میں تھا اس لئے پارٹی ٹکٹ کیلئے اپلائی نہیں کر سکا تھا، انجان آدمی کو میری جگہ ٹکٹ دیا گیا ہے، یہ بھی کہا کہ یہ ن لیگ میں پاور پولیٹکس ہوئی، جو پرانے ہیں، انہوں نے اپنا زور کیا ہے، ضد پکڑ لی ہے۔

ایک انٹرویو پر اتنے مقدمات کیسے درج ہوں گے،یہی کرنا تھا تو پہلے ہی شخصی آزادی نہیں دینی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے مرحوم ارشد شریف کی درخواست پر ریمارکس
اُن کا کہنا تھا کہ عوام کیلئے سب سے اہم معاملہ مہنگائی ہے، میں انتخابات میں حصہ لوں گا، میں نے مہنگائی ختم کر کے دکھانی ہے، اگر مہنگائی پر بات کرنے پر یہ سلوک ہوتا ہے تو ٹھیک ہے، میں بات کرتا رہوں گا، میں این اے 75 سے الیکشن لڑوں گا۔

دانیال عزیز نے مزید کہا کہ میری اہلیہ بھی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گی، میں نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی قیادت میں کسی سے بات نہیں کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *