دانش تیمور کا پہلا آڈیشن منظرِ عام پر، مداحوں کو سپر اسٹار کا ابتدائی روپ حیران کر گیا

کراچی (پاکستان امیج)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور کی ایک پرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، جس میں وہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں پہلا آڈیشن دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس ویڈیو نے مداحوں کو حیران کردیا کیونکہ موجودہ پراعتماد اور کامیاب دانش تیمور کے مقابلے میں ان کا ابتدائی انداز بالکل مختلف نظر آتا ہے۔

دانش تیمور آج پاکستان کے صفِ اول کے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، جنہوں نے متعدد کامیاب ڈراموں کے ذریعے اپنی مضبوط شناخت قائم کی۔ ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ اہلیہ عائزہ خان کے ساتھ خوبصورت تعلق بھی مداحوں میں خاصا مقبول ہے۔

رپورٹس کے مطابق وائرل ویڈیو ان کے پہلے آڈیشن کی ہے، جہاں انہیں کامیابی نہ مل سکی تھی، تاہم بعد ازاں مستقل مزاجی، محنت اور لگن نے انہیں انڈسٹری کا نمایاں ستارہ بنا دیا۔ ویڈیو پر صارفین دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے ان کے سفر کو متاثرکن قرار دے رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *