خیرپور: قومی شاہراہ پر بس الٹ گئی، ڈرائیور سمیت 4 افراد جاں بحق،14 زخمی

خیرپور (پاکستان امیج )خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر بس الٹنے کے باعث ڈرائیور سمیت 4 مسافر جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بس تیز رفتاری اور اوورٹیکنگ کے باعث الٹی، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مسافربس کراچی سے سکھر جارہی تھی ، حادثے کے شکار افراد کا تعلق روہڑی سے ہے۔حادثے کے مقام پر ریسکیو حکام کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *