خیبر پختونخوا کے لوگوں سے متعلق نواز شریف کے بیان پر اے این پی کا رد عمل سامنے آگیا

پشاور (پاکستان امیج) خیبر پختونخوا کے لوگوں سے متعلق نواز شریف کے بیان پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔

ترجمان اے این پی خیبر پختونخوا ثمر بلور نے کہا کہ تین بار وزیراعظم رہنے والے کو زیب نہیں دیتا کہ ایک صوبے کے عوام کو بیوقوف کہیں، اس بیان کی مذمت کرتے ہیں، نواز شریف اپنے الفاظ واپس لیں، نواز شریف پوری قوم سے معافی مانگیں، یہ لوگ کس منہ سے یہاں آکر ووٹ مانگیں گے، ماضی میں اسی جماعت نے ہمارے حقوق دینے سے انکار کیا تھا، حقوق سے انکار پر خان عبدالولی خان نے ان سے اتحاد سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔

رہنما اے این پی نے کہا کہ شاید آج نواز شریف ایک بار پھر تاریخ دہرا رہے ہیں، پنجاب کا ڈومیسائل رکھنے والا اس ملک میں معزز سمجھا جاتا ہے، پختونخوا کے عوام کے نمائندے ابھی موجود ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *