خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگ سکتا ہے، امیر مقام نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی وزیر امیر مقام نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا عندیہ دے دیا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزير امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ ہے۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور اسپیکر صوبائی اسمبلی اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔امیر مقام نے کہا کہ اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو ملک کس طرح چلے گا؟ پھر معاملات دوسری طرف بھی جاسکتے ہیں اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی الیکشن کمیشن کی بات نہ مان کر اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔پروگرام میں موجود تحریک انصاف کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ عید کے بعد حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلائيں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *