خیبرپختونخوا کا وزیر اعلیٰ میں بنوں گا ،پرویز خٹک

نوشہرہ (پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن میں تمام پارٹیوں کو ہراکر خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ بنیں گے۔

نوشہرہ میں جلسے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتشار سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وجہ سے ہے ،پی ٹی آئی کو انشاء اللہ شکست دونگا ،میں نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے آیا ہوں مجھے کوئی لالچ نہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین نے اپنے ورکرز کو کوئی تمیز نہیں سکھائی۔انشاء اللہ میں نوشہرہ میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کردکھاؤنگا ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *