خیبرپختونخوا میں گیس اور تیل کے پیداواری اضلاع کیلئے رائلٹی بڑھا دی گئی

پشاور(پاکستان امیج)خیبرپختونخوا میں گیس اور تیل کے پیداواری اضلاع کیلئے خوشخبری ہے،خیبرپختونخوا حکومت نے آئل اور گیس کی رائلٹی بڑھا دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ توانائی کاکہنا ہے کہ رائلٹی 10سے بڑھا کر 15فیصد کردی گئی،دستاویز کے مطابق اضافی رائلٹی پہلے سے محروم اضلاع کو بھی دی جائے گی،رائلٹی متعلقہ اضلاع کی تعمیر و ترقی پر خرچ کی جائے گی،لکی مروت، بنوں اور وزیرستان کو بھی 15فیصد رائلٹی ملےگی،محکمہ توانائی حکام کاکہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں تیل اور گیس دریافت ہو رہی ہے،رائلٹی کا مقصد اضلاع کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *