خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارش ، دریاؤں اور ندی نالوں میں سیلاب کا خدشہ ، الرٹ جاری

پشاور(پاکستان امیج ) خیبرپختونخوا میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق موسلادھار بارش سے دریاؤں اور ندی نالوں میں سیلاب کا خدشہ ہے جب کہ شہروں میں اربن فلڈنگ اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ آندھی اور ژالہ باری کےباعث بجلی کے نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس کے سبب ضلعی انتظامیہ کوالرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کرنے کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ بارشوں کا سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران تیزبارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا جب کہ بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث 3 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ بارش سے خیبر، مالاکنڈ،کوہاٹ اور باجوڑ سمیت دیگر اضلاع میں پیش آئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *