پشاور (پاکستان امیج) خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں کل ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور صوابی، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کولائی پالس میں کل ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سوات، شانگلہ، بونیر، لوئر دیر اور باجوڑ میں بھی کل ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حیات اللہ نے کہا ہے کہ پشاور کی 3 تحصیلوں میں کل ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے، پولیس کی نگرانی میں انتخابی مواد متعلقہ پولنگ سٹیشنز پہنچایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحصیل پشتخرہ، بڈھ بیر اور حسن خیل میں ضمنی انتخابات ہوں گے، تینوں تحصیلوں کی 5 ویلیج کونسلوں میں الیکشن ہوں گے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے مطابق 5 ویلج کونسلز میں 21 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image