خیبرپختونخوا حکومت کا خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثا کی مالی مدد کا اعلان

پشاور(پاکستان امیج)خیبر پختونخوا حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثا کی مالی مدد کا اعلان کردیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں ورثا کی مالی معاونت کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اگر خاندان کے سربراہ کا انتقال ہوتا ہے اہلِ خانہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اگر 60 سال سے زائد عمر کے سربراہ کا انتقال ہوتا ہے تو ورثا 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *