خیبر؛ پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ، 3 سرکاری اہلکار زخمی

خیبر(پاکستان امیج) پولیس کی چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملے میں سرکاری محکمے کے 3 اہل کار زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کے مطابق خیبر کے علاقے میں سخی پل پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں قریب موجود محکمہ معدنیات کے 3 اہل کار زخمی ہو گئے۔

دستی بم حملے میں زخمی ہونے والوں کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے جب کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہو گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *