خیابان بخاری جھگڑا، اے آئی جی آزاد خان نے میرٹ پر تفتیش کی ہدایت کر دی

کراچی(پاکستان امیج) ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈیفنس خیابان بخاری کے فلیٹ میں جھگڑے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

اے آئی جی آزاد خان نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی غیر جانب دارانہ انکوائری کر کے 3 روز میں رپورٹ پیش کی جائے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس اہلکاروں سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کے بھی احکامات دیے گئے ہیں، اے آئی جی آزاد خان نے ہدایت کی کہ واقعے کے درج مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے، اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر ملوث افراد کا تعین کیا جائے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا انکوائری شفاف، غیر جانب دار اور میرٹ پر مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

کراچی میں پارکنگ کے تنازع پر فیملی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے میں متاثرہ فیملی کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ نور العین پر تشدد کے بعد کرائے گئے طبی معائنے میں جسم پر تشدد کے 8 نشانات سامنے آئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وکیل نے بتایا کہ پارکنگ پر جھگڑے کے دوران علی احسن کو گھسیٹا اور مارا گیا، جب کہ ابتدائی طور پر فیملی کے خلاف ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، جسے بعد ازاں تبدیل کر کے جھگڑے کی دفعہ شامل کی گئی۔

دوسری جانب واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت کے لیے متعلقہ حکام کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں کی تعیناتی کی تصدیق کی جارہی ہے اور ویڈیو میں نظر آنے والے اہلکاروں کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے۔ اہلکاروں کو موقع پر کس نے بھیجا، اس حوالے سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے اہلکار ساؤتھ زون پولیس کے نہیں ہیں، تاہم ممکنہ طور پر ان کا تعلق ضلع کورنگی سے ہے۔ فوٹیج میں نظر آنے والی ڈبل کیبن گاڑی بھی ساؤتھ پولیس کی نہیں ہے۔

ادھر تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون حمیرا نے سیشن کورٹ جنوبی سے عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے۔ بااثر خاتون مریم علی رضا کی جانب سے متاثرہ فیملی کے خلاف درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ پولیس نے درخشاں تھانے میں درج مقدمے کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔ حکام کے مطابق تفتیش مکمل ہونے کے بعد مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *