خون میں لت پت سیف علی خان کو کس نے ہسپتال منتقل کیا۔۔۔؟اہم تفصیلات آ گئیں

ممبئی ( پاکستان امیج ) بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے کے بعد واقعے کی تفصیلات سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔خون میں لت پت سیف علی خان کو کس نے ہسپتال منتقل کیا۔۔۔۔؟ اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے کے بعد سیف علی خان کے گھر پر کوئی گاڑی اس حال میں موجود نہیں تھی کہ جس میں انہیں ہسپتال لے جایا جا سکے۔ خون میں لت پت سیف علی خان کو ان کے سب سے بڑے بیٹے ابراہیم رکشے میں ہسپتال لے کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 23 سالہ ابراہیم نے مزید وقت ضائع نہ کرنے کا سوچ کر والد کو رکشے میں ہسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا، وہ اور سیف علی خان گھر سے 2 کلومیٹر دور ہسپتال پہنچے۔

“جنگ ” نےبھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ سیف علی خان پر چھری سے حملے کے 6 زخم آئے جس کے بعد ان کی ہسپتال میں فوری سرجری کر دی گئی ہے ۔ سیف علی خان کے گھر پر پیش آئے واقعے کی پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی حاصل کر لی ہیں جن کی مدد سے تحقیقات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *