خوشخبری، سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہو گئی

کراچی(پاکستان امیج ) سونے کی قیمت میں مسلسل تیزی سے اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 2300 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے جس سے ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 83 ہزار 100 روپےہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10گرام سونے کا بھاؤ 1971 روپے کم ہوکر 242713 روپے ہوگیا ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر کم ہوکر 2734 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *