خوشاب ؛ ن لیگ پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کااعلان

خوشاب(پاکستان امیج)مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک نے آزادحیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سمیرا ملک نے این اے 87کے ٹکٹ کیلئے اپلائی کیا تھا،لیکن پارٹی قیادت نے این اے 87کا ٹکٹ شاکر بشیر اعوان کو جاری کر دیا، جس پر سمیرا ملک نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

یاد رہے کہ ٹکٹ نہ ملنے پر دانیال عزیز، عائشہ رجب بلوچ پہلے ہی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *