خورشید شاہ نے اپنی توپوں کا رخ نواز شریف کی جانب موڑ دیا

کراچی(پاکستان امیج) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے اپنی توپوں کارُخ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جانب کردیا۔

ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے بعد بھی میاں صاحب نے معاہدے کی بہت خلاف ورزی کی، 2014 میں ہم نے میثاق جمہوریت کا پاس رکھا، اپوزیشن میں رہتے ہوئے جمہوریت کا دفاع کیا۔جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم لیول پلیئنگ فیلڈ اس لیے (ن) لیگ سے مانگ رہے ہیں کہ ان کے 7 سینئر اور ایکٹیو ممبر بیوروکریسی میں ہیں، سب کو حق ہے کسی کے ساتھ بھی اتحاد کرے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اسکیمیں اس وقت صرف پنجاب اور کے پی میں چل رہی ہیں، یہ زیادتی ہے کہ نگران حکومت آتے ہی سندھ میں ترقیاتی کام روک دیے گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *