خوبرو ماڈل کی مونگ پھلی والے بسکٹ کھانے سے موت ہوگئی

نیویارک (پاکستان امیج) امریکہ میں 25 سالہ برطانوی ماڈل بسکٹ کھانے کی وجہ سے ہونے والی الرجی کے باعث ہلاک ہو گئی ہیں، اسے مونگ پھلی سے شدید الرجی تھی اور بسکٹ کھانے کے نتیجے میں اسی الرجی کے سبب اُن کی موت واقع ہو گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ماڈل اور رقاصہ اورلا بیگزینڈیل نے امریکہ میں ’لیو سٹیورڈ‘ نامی سٹور سے بسکٹ خریدے جس کے پیکٹ پر یہ درج نہیں تھا کہ اس کے اجزائے ترکیبی میں مونگ پھلی بھی شامل تھی۔برطانوی ماڈل کے خاندان کا کہنا ہے کہ اورلا نے یہ بسکٹ امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں کھائے تھے جہاں وہ ایک ڈانس کمپنی کے تحت ’ایلس اِن دا ونڈرلینڈ‘ کے ایک میوزیکل ورژن پر کام کر رہی تھیں، ان کی بیٹی مونگ پھلی سے ہونے والی الرجی کا ’ہمیشہ خیال رکھتی تھیں‘ اور وہ کبھی اپنے ایپی پین کے بغیر گھر سے باہر نہیں نکلتی تھیں۔

اورلا کو بچانے کے لیے ایپی پین کا استعمال کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکیں ،اورلا کا آبائی تعلق لنکاشائر سے ہے لیکن وہ 2018 میں ماڈلنگ میں اپنا کیریئر بنانے کے لیے نیو یارک منتقل ہو گئی تھیں۔اورلا کے خاندان کا کہنا ہے کہ برطانوی ماڈل اپنی ڈانس کمپنی مومکس کے ساتھ ایک بین الاقوامی دورے پر جانے کی تیاری کر رہیں تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 👽☘️ (@orla_baxendale)

ادھر لیو سٹیورڈ سٹور کی انتظامیہ جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کے پاس موجود بسکٹس میں مونگ پھلی اور انڈا شامل ہے جس کے حوالے سے معلومات پیکٹ پر درج نہیں تھیں، جن افراد کو ان اجزا سے الرجی وہ یہ بسکٹ کھانے سے پرہیز کریں کیونکہ یہ ان کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

اورلا کے خاندان کے وکیل نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اورلا کی موت بسکٹ فروخت کرنے اور بنانے والوں کی سنگین لاپرواہی کے سبب واقع ہوئی لیکن اب تک اورلا کے خاندان کی جانب سے کسی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *