خواتین سفارتکار عالمی امن اور تعاون میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں: آصفہ بھٹو

کراچی(پاکستان امیج) خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین سفارت کار عالمی امن اور تعاون میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔

اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین نے سفارت کاری کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور عالمی سطح پر ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

خاتونِ اول نے کہا ہے کہ بیگم رعنا لیاقت علی خان سے بینظیر بھٹو تک روشن مثالیں ہیں، خاتونِ اول نے نوجوان خواتین کو سفارت کاری میں آگے بڑھنے کی ترغیب دیں۔

مزید برآں، ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں اور ان کی خدمات مستقبل کی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *