خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والی آمنہ عروج کے کیس میں نیا موڑ آ گیا

لاہور (پاکستان امیج)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نےخلیل الرحمٰان قمرکو ہنی ٹریپ کرنےکا مقدمہ میں گرفتارملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت چھ اگست تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ نگارخلیل الرحمن قمر نےانسداددہشت گردی عدالت لاہور کےروبرو پیش ہوکر موقف اختیارکیاکہ انہیں کل ہی علم ہوا ہےکہ ملزمہ آمنہ عروج نےضمانت دائرکردی ہےلہذا انہیں وکیل مقررکرنے کی مہلت دی جائے۔

عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت مدعی خلیل الرحمٰان قمرکی جانب سےوکیل مقررکرنےکیلئےمہلت کی استدعا پرملتوی کردی۔

عدالت نےکیس کی مزید سماعت چھ اگست تک ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *