اسلام آباد (پاکستان امیج) سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس فائز عیسیٰ سے پی ٹی آئی وکیل کا دلچسپ مکالمہ ہوا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی وکیل عزیر بھنڈاری نے دوران سماعت کہا کہ آرٹیکل 142 کہتا ہے کہ پارلیمان وفاقی لیجسلیٹو لسٹ کے اندر ہی قانون سازی کر سکتی ہے۔ جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ پارلیمنٹ لیجسلیٹو لسٹ سے باہر قانون سازی نہیں کر سکتی، کیا پاکستان خلائی مشن شروع نہیں کر سکتا کیونکہ اس کا ذکر وفاقی لیجسلیٹو لسٹ میں نہیں؟
اس پر پی ٹی آئی کے وکیل عزیر بھنڈاری کا کہنا تھا کہ میں خلائی مشن سے متعلق کیس تیار کر کے تو نہیں آیا۔ دو سماعتوں سے سب کو سن رہا ہوں، اب آپ مجھے سن لیں۔ چیف جسٹس نے کہا میں معذرت خواہ ہوں، آپ اپنے دلائل جاری رکھیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023ء کے خلاف دائر 9 درخواستوں پر سماعت جاری ہے جس کی سپریم کورٹ کا فل بینچ سماعت کر رہا ہے۔
Pakistan Image