خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں، محسن نقوی

لندن(پاکستان امیج) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہاوس آف لارڈز کے رکن ضمیر چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں لارڈ ضمیر چوہدری نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

لارڈ ضمیر چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم ، فیلڈ مارشل نے علاقائی استحکام کے لئے قابل تحسین کاوشیں کیں، حکومت کی مثبت پالیسیوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں، انشاءاللہ اس بار بھی ہماری کاوشوں کا نتیجہ اچھا آئے گا، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے، سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *