خصوصی عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتیوں کا کیس؛عدالت نے پنجاب حکومت کو آخری موقع دیدیا

لاہور(پاکستان امیج)خصوصی عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتیوں کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب کو ایک اور موقع دیدیا،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ عدالت نے ججز تعیناتی کیلئے حکومت کو گزشتہ سماعت پر آخری موقع دیا،ججز نہیں لگانے اور بار بار تاریخ مانگنی ہے تو واضح بتایا جائے تاکہ عدالت حکم سنائے۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خصوصی عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیاکہ بینکنگ عدالتوں میں ججزکیوں نہیں لگائے جا رہے؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ ہمیں کوئی مشاورت نہیں کرنی اور نہ ہی تعیناتی پر کوئی اعتراض ہے،عدالت نے کہاکہ وفاقی حکومت کا کردار سامنے ہے، پنجاب حکومت کیوں معاملے کو لٹکا رہی ہے،حکومتی کمیٹی کے کنوینر کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔

عدالت نے کہاکہ کنوینر نے عدالت کو بتایا ججز تعیناتی کا معاملہ پنجاب کابینہ کے پاس ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ الجاد ٹرسٹ کیس کی روشنی میں ججز کی تعیناتی چیف جسٹس کااختیار ہے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ چیف جسٹس کی جانب سے ججز تعیناتی پر حکومت کو اعتراض نہیں ۔

،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ عدالت نے ججز تعیناتی کیلئے حکومت کو گزشتہ سماعت پر آخری موقع دیا،ججز نہیں لگانے اور بار بار تاریخ مانگنی ہے تو واضح بتایا جائے تاکہ عدالت حکم سنائے،عدالت نے خصوصی عدالت میں ججز تعیناتی کیلئے حکومت پنجاب کو ایک اور موقع دیدیا،لاہورہائیکورٹ نے ججز تعیناتی کیس کی سماعت 24مئی تک ملتوی کردی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *