خریداروں کیلئے خوشخبری! پاکستان میں سونا سستا، آج کی قیمت جانتے ہیں؟

کراچی(پاکستان امیج)پاکستانی صرافہ بازار میں جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جو عالمی مارکیٹ میں کمی کے رجحان کی عکاسی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں دو ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار روپے مقرر کی گئی۔ یہ کمی گزشتہ روز ہونے والے 300 روپے کے اضافے کے بعد آئی جب فی تولہ قیمت 3 لاکھ 55 ہزار روپے پر پہنچ گئی تھی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی جو 1714 روپے کی گراوٹ کے بعد 3 لاکھ 2 ہزار 641 روپے پر آ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ کمی عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں آنے والی تبدیلی کا براہ راست اثر ہے، جہاں سونے کی فی اونس قیمت 20 ڈالر کمی کے ساتھ 3,303 ڈالر پر پہنچ گئی، جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 63 روپے کم ہو کر 3,900 روپے پر آ گئی ہے۔

صرافہ بازار سے وابستہ حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ رجحان سونے اور چاندی کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ منسلک ہے اور آئندہ دنوں میں مزید کمی یا استحکام کا دار و مدار بین الاقوامی مالیاتی حالات پر ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *