کراچی(پاکستان امیج)سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں خرم شیر زمان کی انتخابی عذرداری کی درخواست پر کامیاب امیدوار اختیار بیگ کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاء افسر الیکشن کمیشن نے کہاکہ ہمیں ابھی تک انتخابی عذرداری کی کاپی نہیں ملی،عدالت نے الیکشن کمیشن کے لا ء افسر کو نقول فراہم کرنے کی ہدایت کر دی، خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ فارم 45کے مطابق 60ہزار ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب ہوا، فارم 47میں اختیار بیگ کو کامیاب قرار دیاگیا،عدالت نے کیس کی سماعت 14مئی تک ملتوی کردی۔
Pakistan Image