خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم

لاہور(پاکستان امیج)معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، خدیجہ شاہ کو ایس پی کینٹ اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کی سفارش پر نظر بند کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نظر بندی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ 9 مئی کو پرتشدد کارروائیوں میں شریک رہیں، خدیجہ شاہ کے خلاف مواد کا جائزہ لیا گیا ہے، وہ دوبارہ امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب خدیجہ شاہ کی لیگل ٹیم نے نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *