خدیجہ شاہ کو جیل سے نکالنے کیلئے شوہر نے اقدامات شروع کر دیئے

لاہور(پاکستان امیج )پاکستان تحریک انصاف کی کارکن اور معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی نظر بندی کو ان کے شوہر جہانزیب امین نے عدالت میں چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق خدیجہ شاہ کی نظربندی کے خلاف ان کے شوہر جہانزیب امین نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ جہانزیب امین نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ خدیجہ شاہ کو قانون کے منافی نظر بند کیا گیا۔اس کے ساتھ ہی درخواست گزار نے استدعا بھی کی کہ عدالت خدیجہ شاہ کو لاہور کی حدود سے باہر لے کر جانے سے روکنے کا حکم دے۔

درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت،ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔عدالت نے گزشتہ روز خدیجہ شاہ کو 9 مئی 2023 کے روز ہونے والے واقعات میں 30 روز کے لیے نظر بند کرنے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ پولیس نے جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو گرفتار کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *