لاہو ر(پاکستان امیج )مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ سے چوتھی شادی کرنے والے حکیم شہزاد نے اپنی پانچویں شادی کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوے نئی نویلی دلہن کے ساتھ ویڈیو بنا کر شیئر کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکیم شہزاد نے نئی اہلیہ سے گاڑی میں پچھلی سیٹ پر بیٹھ کر بنائی گئی ویڈیو میں پوچھا کہ آپ سے شادی پر تنقید کی جارہی ہے کہ 9ویں جماعت کی لڑکی سے شادی کر لی ، آپ ان کو کیا جواب دیں گی ، جس پر نئی نویلی دلہن کا کہناتھا کہ میں کسی کو جواب دینے کی پابند نہیں ہوں ۔
پھر حکیم شہزاد پوچھتے ہیں کہ آپ کے ساتھ شادی میں زبردستی کی گئی ہے ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میرے ساتھ کسی قسم کی کوئی زبردستی نہیں ہوئی ، شادی میری رضا مندی ہوئی، میری شادی میں میرے والدین شریک تھے بلکہ انہوں نے مجھے پیار دے کر رخصت کیا ہے ۔
حکیم شہزاد پوچھتے ہیں کہ آپ کو مجھ سے شادی کر کے کیا فائدہ ہوا؟ جس پر وہ جواب دیتی ہیں کہ ایک ساتھ نبھانے والا پارٹنر مل گیاہے، میں بہت ضدی او بدتمیز ہوں ، یہی مجھے برداشت کر سکتے تھے اور کر رہے ہیں ۔
Pakistan Image