حکومت کچھ کرنے کو تیار نہیں ،کراچی پولیس ناکام، لوگ مایوس ہوتے جارہے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

کراچی(پاکستان امیج) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کچھ کرنے کو تیار نہیں اور کراچی پولیس ڈاکووں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ 5 سال میں لوٹ مار کے 90 ہزار واقعات ہوئے، صرف 5 ماہ میں 78 سے زائد شہری ڈاکووں کا نشانہ بنے ہیں، لاہور میں بھی سٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہوتی ہیں تو وہ بھی غلط ہیں۔ آپ نوجوانوں کو تعلیم دے رہے ہیں نہ روزگار، ایک موبائل اور موٹرسائیکل پر لوگوں کو قتل کردیا جاتا ہے، دنیا میں کہاں اس طرح سرعام شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے؟

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی نے بھتہ خوری کے کلچر کو فروغ دیا، لوگوں نے انہیں انتخابات میں مسترد کیا لیکن ان کو لاکر مسلط کیا گیا، یہ خوف وہ ہم پر مسلط کررہے جو فارم 47 کی حکومت کو مسلط کرتے ہیں۔ کراچی پولیس ڈاکوؤں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، حکومت کچھ کرنے کو تیار نہیں، لوگ مایوس ہوتے جارہے ہیں اور والدین اب اپنے بچوں کو باہر بھیجنا چاہتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *