حکومت کو وارننگ ہے بانی پی ٹی آئی کی کوئی شکایت آئی تو پورا ملک بند کر دینگے: علی امین کی نئی دھمکی

پشاور(پاکستان امیج)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بد ترین رویہ اختیار کیا ہوا ہے اور انہیں جیل میں سہولتیں نہیں دی جا رہیں۔
ایک ویڈیو پیغام میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کبھی بانی پی ٹی آئی کی بجلی بند کردی جاتی ہے تو کبھی کھانا نہیں دیا جاتا، وفاقی اور پنجاب حکومت کو وارننگ دیتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کی کوئی شکایت آئی تو پورے ملک کو بند کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہے کہ ہم پر امن نہ رہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ ہاو¿س میں جلسے سے متعلق اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی جس میں وزیراعلیٰ نے پشاور جلسے کے لئے شہر کے ہرحلقے سے ایک ہزار کارکنان لانےکی ہدایت کی جبکہ دیگر اضلاع سے ہر ایم پی اے کو 500 سے زیادہ کارکنان لانے کے ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ممبران نے مردان میں جلسہ کرنے کی تجویز دی تو علی امین گنڈا پور نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرجلسہ پشاورمیں کررہے ہیں اورکوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *