حکومت کا گیس دھماکہ، نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے قیمتوں میں رواں ماہ 400 فیصد سے زائد اضافے کا فیصلہ

لاہور(پاکستان امیج) حکومت نے گیس دھماکہ کرتے ہوئے نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے رواں ماہ فکسڈ چارجز میں 400 فیصد سے زائد اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سوئی ناردرن اور سدرن کے 697 ارب روپے کے واجبات کا بوجھ صارفین پر ڈالنے کی تیاری کرلی۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ فکسڈ چارجز 460 سے بڑھا کر 2000 روپے تک عائد کئے جائیں گے۔

اس سے قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تھی تو عوام کو ریلیف محسوس ہوا تھا، مگر اب حکومت گیس قیمتیں بڑھا کر عوام کو دیا گیا ریلیف واپس لینے کی جانب قدم بڑھا رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *