حکومت کا غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کیخلاف کارروائی مزید تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)حکومت نے ملک میں غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دستاویزات نہ رکھنے والے افغان شہریوں کی مرحلہ وار واپسی کے ساتھ ساتھ غیر رجسٹرڈ افغانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہےگا۔

حکام کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کے مستقبل سے متعلق پالیسی کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن اور دستاویزات کی جانچ سخت کر دی گئی۔سرحدی علاقوں میں افغان شہریوں کی نقل و حرکت کی کڑی نگرانی کےعلاوہ بارڈرمنیجمنٹ مزید سخت اورغیرقانونی داخلے کی روک تھام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سیکیورٹی اداروں کو افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے خصوصی ہدایات دی گئی ہیں ۔ جبکہ متعلقہ اداروں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہےکہ افغان شہریوں کے ڈیٹا پرمبنی تازہ فہرست تیارکی جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *