حکومت نے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیوں کیا تھا ؟ لطیف کھوسہ نے حیران کن انکشاف کر دیا

لاہور (پاکستان امیج)تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت نے 28 مئی کو سائفر کیس فیصلے کی وجہ سے عام تعطیل کا اعلان کیاورنہ مسلم لیگ (ن) نے اس دن پہلے کبھی چھٹی کا اعلان نہیں کیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدت کیس میں جج صاحب نے کیس کا فیصلہ نہیں سنایا، مخالف وکیل نے آج فیصلہ نہ دینے کی استدعا کی‘عدالت کے اندر کھڑے ہوکر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی، عدالت کے اندر نازیبا الفاظ استعمال ہوئے، کمرۂ عدالت میں ہماری خواتین بھی موجود تھیں۔

شہبازشریف نے کل تقریر میں عدلیہ کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کیے، شہباز شریف جعلی وزیراعظم ہیں، نیب نے بحریہ ٹاؤن پر چھاپہ مارا اور وہاں سے القادر کا ریکارڈ تلاش کرتے رہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *