حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھادی، سراج الحق

لاہور(پاکستان امیج) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حالات خرابی کا سب اعتراف کررہےہیں ذمہ داری کوئی قبول نہیں لے رہا۔

سراج الحق نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خبردیکھی کہ وفاقی حکومت نےپٹرول فی لٹر8روپے سستاکردیا، ساتھ ہی خبرپڑھی کہ گیس کی قیمت میں20فیصداضافہ کردیاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کےچہروں سےمسکراہٹیں غائب،خوف وبےیقینی ہے، چاروں طرف تباہی و بربادی ہے، صدر اور وزیراعظم سے لے کر پولیس تک سب حالات خرابی کااعتراف کررہےہیں، ذمہ داری کوئی بھی قبول کرنےکوتیارنہیں ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ افغان کرنسی پاکستان سے3گنازیادہ مضبوط ہے، بنگلادیش،نیپال،بھوٹان،سری لنکا،انڈیا سب ترقی یافتہ ہیں، کیا ہماری معیشت ٹھیک اور امن وامان صورتحال بہترہورہی ہے؟

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *