حکومت نے پیٹرول سستا کر کے بجلی کی قیمت میں بھاری اضافہ کر دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج)بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی” آج نیوز” کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس کا اطلاق جون، جولائی اور اگست کے بلز پر ہوگا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کردیا ہے، مذکورہ فیصلہ وفاقی حکومت کو بھی بھجوا دیا گیا ہے۔

نیپرا نے بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ 30 مئی کو محفوظ کیا تھا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ مانگ رکھا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *