حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ایک بار پھر ٹیکس بڑھا دیے

اسلام آباد(پاکستان امیج) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ایک بار پھر ٹیکسز و اور ارجن بڑھا دیے۔

دستاویز کے مطابق حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ علاوہ ازیں ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح 50 روپے سے بڑھا کر 55 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

پیٹرول پر لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے جب کہ پیٹرول پر او ایم سی مارجن میں 47 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول پر فی لیٹر مارجن 7.41 روہے مقرر کیا گیا ہے۔ ڈیلر مارجن بھی 41 پیسے بڑھا دیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول پر ڈیلر مارجن 8 روپے 23 پیسے لیٹر مقرر ہوگیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *