حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں ہدف سے 99 ارب زیادہ وصول کر لیے، ذرائع

اسلام آباد (پاکستان امیج) وفاقی حکومت نے جون 2026 تک پیٹرولیم لیوی کی مد میں مقررہ ہدف سے 99 ارب زیادہ وصول کیے۔

وزارت خزانہ اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا آغاز کل بروز پیر سے ہوگا جس میں پیٹرولیم لیوی کے حوالے سے خصوصی سیشنز ہوں گے، مذاکرات 7 اکتوبر 2026 تک جاری رہنے کا امکان ہے، مذاکرات کے دوران موجودہ قرض پروگرام کی کارکردگی کا چوتھا جائزہ لیا جائے گا، آئی ایم ایف وفد وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے بھی ملاقات کرے گا، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں نئی قسط کے حصول کیلیے پالیسی مذاکرات کیے جائیں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف وفد کو وزیر اعظم شہباز شریف کی پیٹرول سبسڈی اسکیم پر بھی بریفنگ اور 30 جون 2026 تک کی ٹیکس اور نان ٹیکس آمدن کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جون 2026 تک پیٹرولیم لیوی کا ہدف 1468 ارب روپے مقرر تھا جبکہ حکومت نے 1567 ارب روپے جمع کیے جو مقرر ہدف سے 99 ارب روپے زیادہ ہے، پاکستان نے بیشتر معاشی اہداف حاصل کیے ہیں، آئی ایم ایف وفد سے کامیاب مذاکرات کی صورت میں پاکستان کو قسط کی پانچویں کی منظوری ہو سکتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *