حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں مزید کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں مزید کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 15 بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.91 فیصد سے 11.76 فیصد کر دی گئی۔

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 30 بیسز کی نمایاں کر دی گئی، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 10.90 فیصد سے کم کرکے10.60 فیصد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلامک سیونگ اکاوٴنٹ میں منافع کی شرح 59 بیسز پوائنٹس کم کر کے موجودہ شرح کو 9.75 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہداء فیملی ویلفیئر اکاوٴنٹ پر منافع 24 بیسز، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع بیسز پوائنٹس کم کر دیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *