حکومت نے بجلی سستی کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی

اسلام آباد(پاکستان امیج)حکومت عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں بجلی 2 روپے سستی کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونےکاامکان پیدا ہوگیا ہے، بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے بجلی تقریباً 2 روپےفی یونٹ سستی کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کر لیا ہے۔

بجلی صارفین کو 52 ارب12کروڑ روپےکے ریلیف کے لیےدرخواست نیپرامیں دائرکر دی گئی ہے۔

درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے، نیپرا کی جانب سےڈسکوز کی درخواست پر سماعت12فروری کو ہو گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *