حکومت عدلیہ کیساتھ جنگ کے راستے پر جارہی ہے، لطیف کھوسہ کھل کر بول پڑے

کراچی (پاکستان امیج) سینئر رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نےکہا ہے کہ حکومت عدلیہ کیساتھ جنگ کے راستے پر جارہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) نہیں بلکہ الیکشن کمیشن ہے،الیکشن کمیشن اراکین کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں کیا ۔

سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ حکومت عدلیہ کیساتھ جنگ کے راستے پر جارہی ہے۔پی ٹی آئی کی کوئی گڈ کاپ بیڈ کاپ کی پالیسی نہیں ہے۔مذاکرات پس پردہ ہوں یا پردے کے سامنے ہوں سیاست میں سب ہوتا ہے۔ ہماری پالیسی وہی ہے جو بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے۔ہم اس سے زیادہ کیا لچک دکھا سکتے ہیں جو عمران خان اور پارٹی نے دکھائی ہے۔الیکشن کمیشن آج بھی آئین کی تضحیک کررہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *