حکومت اپوزیشن مذاکرات، پی ٹی آئی کو فیس سیونگ مل جائے گی، شیر افضل مروت

اسلام آباد(قپاکستان امیج)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے حکومت اپوزیشن مذاکرات کو برائے نام قرار دے دیا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ فیصلے دو دن پہلے ہی ہو چکے ہیں ۔ فریقین مذاکرات کو کامیاب قرار دیں گے۔ پی ٹی آئی مارچ ملتوی کر دے گی۔ حکومت بانی کو اسپتال لے جانے اور ملاقاتیں بحال کرنے کا بتائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مارچ کی تیاری نہیں، وہ بھنور پھنسی ہوئی ہے اسے فیس سیونگ مل جائے گی۔ مارچ ملتوی ہونے کے بعد حکومت پی ٹی آئی کو ٹھینگا دکھا دے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *