اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی جلسے کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے سٹیٹ کونسل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی پارٹی اجازت مانگے گی آپ پلیٹ میں رکھ کر دیں گے،صرف یہ تو نہیں ہو سکتا یہ اپوزیش میں ہے،
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جلسے کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی،وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ 22جولائی کو درخواست دی کہ 26جولائی کو جلسہ کرنا تھا،عدالت نے استفسار کیا کہ کس فیصلے پر توہین عدالت ہے؟عدالت نے سٹیٹ کونسل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے لکھا 20اگست کے بعد کسی جگہ جلسہ یا احتجاج کر سکتے ہیں،عدالت نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ توہین عدالت تو اس پر نہیں بنتی،جج نے درخواست آپ کو بھیجی،عدالت نے سٹیٹ کونسل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی پارٹی اجازت مانگے گی آپ پلیٹ میں رکھ کر دیں گے،صرف یہ تو نہیں ہو سکتا یہ اپوزیش میں ہے،فیض آباد بلاک ہوااس کے نقصانات قوم کو ہو رہے ہیں،ڈی چوک پر احتجاج پر تو مکمل پابندی عائد کردیں،عدالت نے استفسار کیا گزشتہ فیض آباد دھرنے میں کتنے لوگ ایمبولینس میں فوت ہوئے؟
Pakistan Image