حکومتی دعوے ہوا ہوگئے، رواں ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ جاری رہا

اسلام آباد (پاکستان امیج) حکومتی دعوؤں کے برعکس رواں ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتےمہنگائی کی شرح 37 اعشاریہ 07 فیصد ریکارڈ ہوئی، 19 اشیائے ضروریہ کے دام بڑھے جبکہ 16 میں کمی ہوئی، اکتوبر کے پہلے ہفتے کے دوران چینی کی اوسطاً قیمت میں 1 روپے فی کلو جبکہ ٹماٹروں کی فی کلو قیمت میں 11 روپے اضافہ ہوا۔ایک ہفتے کے دوران پیاز، انڈے، لہسن، آلو کی قیمتیں بھی بڑھیں اور تازہ دودھ، دہی، مٹن، خشک دودھ کے دام بھی بڑھے گئے۔ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 98 روپے منہگا ہوا، جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3232 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ جلانے کی لکڑی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جن اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں پیٹرولیم مصنوعات، چکن، دال مسور، دال چنا، دال ماش، آٹا، سرسوں کا تیل، گھی و دیگر اشیاء شامل ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *